ابنا: رپورٹ کے مطابق روس نے اس مسودے کو، جو شام میں دہشت گردوں سے تیل کی غیر قانونی خریداری سے مقابلے پر مبنی ہے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کو پیش کردیاہے ۔ اس مسودے میں کہاگیا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بغیر تیل کی درآمد یا برآمد خلاف قانون ہے ۔ اس مسودے میں ، شام میں آئیل ٹرمینلز پر کنٹرول حاصل کرنے میں دہشت گردوں کی توانائی پر اظہارتشویش کے ساتھ ہی شام کے تیل کی تجارت میں براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی قسم کی شراکت کی مذمت کی گئی ہے۔
.....
/169